جموں کشمیر کے سرینگر اور جنوبی کشمیر کے ترال میں کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے
مظاہرہ کر رہے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے سلامتی دستوں نے ہوا میں فائرنگ
کی اور آنسو گیس کے گولے
چھوڑے۔گزشتہ ماہ پلوامہ کے ڈگری کالج میں سیکورٹی فورسز کے گھسنے اور طلبا کے ساتھ مارپیٹ کرنے پر یہ مظاہرہ کیا گیا تھا۔اس دوران سلامتی دستوں نے مظاہرہ کررہے چند طلبا کو گرفتار کیا تھا۔